3 نومبر 2012 - 20:30

برطانوی جریدہ اکنامسٹ کے مطابق آئندہ برسوں میں کئی ممالک ٹوٹ جائیں گے رپورٹ کے مطابق برطانیہ، اسپین،قبرص،بیلجیئم ، چیک ری پبلک،فن لینڈ،جرمنی، نیدر لینڈ، پولینڈ،پرتگال اور سویڈن تقسیم ہو جائیں گے۔

ابنا: برطانوی جریدہ اکنامسٹ نے لکھا ہے کہ آئندہ برسوں میں کئی ممالک ٹوٹ جائیں گے رپورٹ کے مطابق برطانیہ، اسپین،قبرص،بیلجیئم ، چیک ری پبلک،فن لینڈ،جرمنی، نیدر لینڈ، پولینڈ،پرتگال اور سویڈن تقسیم ہو جائیں گے۔نئے ممالک اسکاٹ لینڈ، کیٹا کونیا ، باسک، ترکش ری پبلک آف جنوبی قبرص، فلینڈرز، ماراویا، ایلنڈ ، سامی ،باواریا، فریسیا، اپر سیلسیا، میڈیرا اور دی ایزورس ، اور اسکانیا ہیں رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کئی علیحدگی پسند تحریکیں اپنے عروج پر ہیں۔ یورپ کے کئی ممالک تقسیم کے مراحل میں ہیں۔برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ، اسپین سے کیٹا کونیا اور باسک، قبرص سے ترکش ری پبلک آف جنوبی قبرص، بیلجیم سے فلینڈرز، چیک ری پبلک سے ماراویا،فن لینڈ سے ایلنڈ اور سامی ،جرمنی سے باواریا،نیدر لینڈ ز سے فریسیا، پولینڈ سے اپر سیلسیا،پرتگال سے میڈیرا اور دی ایزورس اور سویڈ ن سے سامی اور اسکانیا نئے ممالک معرض وجود میں آجائیں گے۔جریدے نے برطانیہ کی تقسیم اوراسکاٹ لینڈ کی آزادی پر عالمی تنظیموں کے ساتھ رکنیت پر اٹھنے والے سوالات پر ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014سے قبل اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے جس میں عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد ملک چاہتے ہیں۔...../169